SaaliheenSign in
67

الملك

Al-Mulk · Meccan · 30 ayahs

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

Hizb 57
Ruku 1 of 2 · 14 Ayahs

اللہ کی بادشاہی اور بے عیب تخلیق 1–5

تَبَٰرَكَتَبٰرَكَبہت بابرکت ہے
ٱلَّذِيالَّذِيْوہ ذات
بِيَدِهِجس کے ہاتھ میں ہے
ٱلۡمُلۡكُالْمُلْكُؗساری بادشاہت
وَهُوَاور وہ
عَلَىٰعَلٰيپر
كُلِّہر
شَيۡءٖشَيْءٍچیز
قَدِيرٌقَدِيْرُقدرت رکھنے والا ہے

وہ (خدا) جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے بڑی برکت والا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

ٱلَّذِياࣙلَّذِيْجس نے
خَلَقَپیدا کیا
ٱلۡمَوۡتَالْمَوْتَموت کو
وَٱلۡحَيَوٰةَوَالْحَيٰوةَاور زندگی کو
لِيَبۡلُوَكُمۡلِيَبْلُوَكُمْتاکہ آزمائے تم کو
أَيُّكُمۡاَيُّكُمْکون ساتم میں سے
أَحۡسَنُاَحْسَنُزیادہ اچھا ہے
عَمَلٗاۚعَمَلًاؕعمل میں
وَهُوَاور وہ
ٱلۡعَزِيزُالْعَزِيْزُزبردست ہے
ٱلۡغَفُورُالْغَفُوْرُبخشش کرنے والا ہے

اسی نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون اچھے عمل کرتا ہے۔ اور وہ زبردست (اور) بخشنے والا ہے

ٱلَّذِيالَّذِيْجس نے
خَلَقَبنائے
سَبۡعَسَبْعَسات
سَمَٰوَٰتٖسَمٰوٰتٍآسمان
طِبَاقٗاۖطِبَاقًاؕاوپر تلے۔ تہ بہ تہ
مَّامَانہ
تَرَىٰتَرٰيتم دیکھو گے
فِيفِيْمیں
خَلۡقِخَلْقِتخلیق
ٱلرَّحۡمَٰنِالرَّحْمٰنِرحمن کی
مِنمِنْکوئی
تَفَٰوُتٖۖتَفٰوُتٍؕنقص۔ کجی۔ خلل
فَٱرۡجِعِفَارْجِعِپھر لوٹاؤ
ٱلۡبَصَرَالْبَصَرَۙنگاہ کو
هَلۡهَلْکیا
تَرَىٰتَرٰيتم دیکھتے ہو
مِنمِنْکوئی
فُطُورٖفُطُوْرٍشگاف۔ کوئی رخنہ

اس نے سات آسمان اوپر تلے بنائے۔ (اے دیکھنے والے) کیا تو (خدا) رحمٰن کی آفرنیش میں کچھ نقص دیکھتا ہے؟ ذرا آنکھ اٹھا کر دیکھ بھلا تجھ کو (آسمان میں) کوئی شکاف نظر آتا ہے؟

ثُمَّپھر
ٱرۡجِعِارْجِعِلوٹاؤ
ٱلۡبَصَرَالْبَصَرَنگاہ کو
كَرَّتَيۡنِكَرَّتَيْنِبار بار
يَنقَلِبۡيَنْقَلِبْلوٹ آئے گی
إِلَيۡكَاِلَيْكَتیری طرف
ٱلۡبَصَرُالْبَصَرُنگاہ
خَاسِئٗاخَاسِي͏ٔ͏ًاذلیل ہوکر۔ عاجز ہو کر
وَهُوَوَّهُوَاور وہ
حَسِيرٞحَسِيْرٌتھکی ہوئی ہوگی

پھر دو بارہ (سہ بارہ) نظر کر، تو نظر (ہر بار) تیرے پاس ناکام اور تھک کر لوٹ آئے گی

وَلَقَدۡوَلَقَدْاور البتہ تحقیق
زَيَّنَّازینت دی ہم نے۔ خوب صورت بنایا ہم نے
ٱلسَّمَآءَالسَّمَا࢜ءَآسمان
ٱلدُّنۡيَاالدُّنْيَادنیا کو
بِمَصَٰبِيحَبِمَصَابِيْحَچراغوں کے ساتھ
وَجَعَلۡنَٰهَاوَجَعَلْنٰهَااور بنایا ہم نے ان کو
رُجُومٗارُجُوْمًامارنے کی چیز
لِّلشَّيَٰطِينِۖلِّلشَّيٰطِيْنِشیطانوں کے لیے
وَأَعۡتَدۡنَاوَاَعْتَدْنَااور تیار کیا ہم نے
لَهُمۡلَهُمْان کے لیے
عَذَابَعذاب
ٱلسَّعِيرِالسَّعِيْرِجلنے کا

اور ہم نے قریب کے آسمان کو (تاروں کے) چراغوں سے زینت دی۔ اور ان کو شیطان کے مارنے کا آلہ بنایا اور ان کے لئے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے

1 وہ (خدا) جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے بڑی برکت والا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے 2 اسی نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون اچھے عمل کرتا ہے۔ اور وہ زبردست (اور) بخشنے والا ہے 3 اس نے سات آسمان اوپر تلے بنائے۔ (اے دیکھنے والے) کیا تو (خدا) رحمٰن کی آفرنیش میں کچھ نقص دیکھتا ہے؟ ذرا آنکھ اٹھا کر دیکھ بھلا تجھ کو (آسمان میں) کوئی شکاف نظر آتا ہے؟ 4 پھر دو بارہ (سہ بارہ) نظر کر، تو نظر (ہر بار) تیرے پاس ناکام اور تھک کر لوٹ آئے گی 5 اور ہم نے قریب کے آسمان کو (تاروں کے) چراغوں سے زینت دی۔ اور ان کو شیطان کے مارنے کا آلہ بنایا اور ان کے لئے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے

اہلِ جہنم کی حسرت 6–11

وَلِلَّذِينَوَلِلَّذِيْنَاور ان لوگوں کے لیے
كَفَرُواْكَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
بِرَبِّهِمۡبِرَبِّهِمْاپنے رب کے ساتھ
عَذَابُعذاب ہے
جَهَنَّمَۖجَهَنَّمَؕجہنم کا
وَبِئۡسَوَبِي͏ٔ͏ْسَاور کتنا برا ہے
ٱلۡمَصِيرُالْمَصِيْرُٹھکانہ۔ لوٹنے کی جگہ

اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے انکار کیا ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے۔ اور وہ برا ٹھکانہ ہے

إِذَآاِذَا͏ٓجب
أُلۡقُواْاُلْقُوْاوہ ڈالیں جائیں گے
فِيهَافِيْهَااس میں
سَمِعُواْسَمِعُوْاسنیں گے
لَهَاواسطے اس کے
شَهِيقٗاشَهِيْقًاچلانا
وَهِيَوَّهِيَاور وہ
تَفُورُتَفُوْرُجوش کھارہی ہوگی

جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا چیخنا چلانا سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہوگی

تَكَادُقریب ہے کہ
تَمَيَّزُپھٹ جائے
مِنَسے
ٱلۡغَيۡظِۖالْغَيْظِؕغضب
كُلَّمَآكُلَّمَا͏ٓجب کبھی
أُلۡقِيَاُلْقِيَڈالی جائے گی
فِيهَافِيْهَااس میں
فَوۡجٞفَوْجٌکوئی فوج۔ لوگوں کا گروہ
سَأَلَهُمۡسَاَلَهُمْپوچھیں گے ان سے
خَزَنَتُهَآخَزَنَتُهَا͏ٓان کے داروغہ۔ چوکیدار
أَلَمۡاَلَمْکیا نہیں
يَأۡتِكُمۡيَاْتِكُمْآیا تھا تمہارے پاس
نَذِيرٞنَذِيْرٌکوئی ڈرانے والا

گویا مارے جوش کے پھٹ پڑے گی۔ جب اس میں ان کی کوئی جماعت ڈالی جائے گی تو دوزخ کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کہ تمہارے پاس کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تھا؟

قَالُواْقَالُوْاوہ کہیں گے
بَلَىٰبَلٰيکیوں نہیں
قَدۡقَدْتحقیق
جَآءَنَاجَا࢜ءَنَاآیا ہمارے پاس
نَذِيرٞنَذِيْرٌ࣢ۙڈرانے والا
فَكَذَّبۡنَافَكَذَّبْنَاتو جھٹلادیا ہم نے
وَقُلۡنَاوَقُلْنَااور کہا ہم نے
مَانہیں
نَزَّلَنازل کی
ٱللَّهُاللّٰهُاللہ نے
مِنمِنْکوئی
شَيۡءٍشَيْءٍۚۖچیز
إِنۡاِنْنہیں
أَنتُمۡاَنْتُمْتم
إِلَّااِلَّامگر
فِيفِيْمیں
ضَلَٰلٖضَلٰلٍگمراہی
كَبِيرٖكَبِيْرٍبڑی

وہ کہیں گے کیوں نہیں ضرور ہدایت کرنے والا آیا تھا لیکن ہم نے اس کو جھٹلا دیا اور کہا کہ خدا نے تو کوئی چیز نازل ہی نہیں کی۔ تم تو بڑی غلطی میں (پڑے ہوئے) ہو

وَقَالُواْوَقَالُوْااور وہ کہیں گے
لَوۡلَوْکاش
كُنَّاہم ہوتے
نَسۡمَعُنَسْمَعُہم سنتے
أَوۡاَوْیا
نَعۡقِلُنَعْقِلُہم سمجھتے ہوتے
مَانہ
كُنَّاہوتے ہم
فِيٓفِيْٓمیں سے
أَصۡحَٰبِاَصْحٰبِوالوں
ٱلسَّعِيرِالسَّعِيْرِدوزخ

اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے ہوتے تو دوزخیوں میں نہ ہوتے

فَٱعۡتَرَفُواْفَاعْتَرَفُوْاتو وہ اعتراف کرلیں گے
بِذَنۢبِهِمۡبِذَنۢ͏ْبِهِمْۚاپنے گناہوں کا
فَسُحۡقٗافَسُحْقًاتو لعنت ہے۔ دوری ہے
لِّأَصۡحَٰبِلِّاَصْحٰبِوالوں کے لیے
ٱلسَّعِيرِالسَّعِيْرِدوزخ

پس وہ اپنے گناہ کا اقرار کرلیں گے۔ سو دوزخیوں کے لئے (رحمت خدا سے) دور ہی ہے

6 اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے انکار کیا ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے۔ اور وہ برا ٹھکانہ ہے 7 جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا چیخنا چلانا سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہوگی 8 گویا مارے جوش کے پھٹ پڑے گی۔ جب اس میں ان کی کوئی جماعت ڈالی جائے گی تو دوزخ کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کہ تمہارے پاس کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تھا؟ 9 وہ کہیں گے کیوں نہیں ضرور ہدایت کرنے والا آیا تھا لیکن ہم نے اس کو جھٹلا دیا اور کہا کہ خدا نے تو کوئی چیز نازل ہی نہیں کی۔ تم تو بڑی غلطی میں (پڑے ہوئے) ہو 10 اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے ہوتے تو دوزخیوں میں نہ ہوتے 11 پس وہ اپنے گناہ کا اقرار کرلیں گے۔ سو دوزخیوں کے لئے (رحمت خدا سے) دور ہی ہے

اللہ کا علمِ غیب 12–14

إِنَّاِنَّبیشک
ٱلَّذِينَالَّذِيْنَوہ لوگ
يَخۡشَوۡنَيَخْشَوْنَجو ڈرتے ہیں
رَبَّهُمرَبَّهُمْاپنے رب سے
بِٱلۡغَيۡبِبِالْغَيْبِساتھ غیب کے۔ غائبانہ طور پر
لَهُملَهُمْان کے لیے
مَّغۡفِرَةٞمَّغْفِرَةٌبخشش ہے
وَأَجۡرٞوَّاَجْرٌاور اجر
كَبِيرٞكَبِيْرٌبہت بڑا

(اور) جو لوگ بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے بخشش اور اجر عظیم ہے

وَأَسِرُّواْوَاَسِرُّوْااور چھپاؤ۔ چپکے سے کرو
قَوۡلَكُمۡقَوْلَكُمْبات اپنی
أَوِاَوِیا
ٱجۡهَرُواْاجْهَرُوْاظاہر کرو
بِهِۦٓۖبِهٖؕاس کو
إِنَّهُۥاِنَّهٗبیشک وہ
عَلِيمُۢعَلِيْمٌۢجاننے والا ہے
بِذَاتِبھید
ٱلصُّدُورِالصُّدُوْرِسینوں کے

اور تم (لوگ) بات پوشیدہ کہو یا ظاہر۔ وہ دل کے بھیدوں تک سے واقف ہے

أَلَااَلَاکیا نہیں
يَعۡلَمُيَعْلَمُجانے گا
مَنۡمَنْوہ جس نے
خَلَقَخَلَقَؕپیدا کیا
وَهُوَاور وہ
ٱللَّطِيفُاللَّطِيْفُباریک بین ہے
ٱلۡخَبِيرُالْخَبِيْرُباخبر ہے

بھلا جس نے پیدا کیا وہ بےخبر ہے؟ وہ تو پوشیدہ باتوں کا جاننے والا اور (ہر چیز سے) آگاہ ہے

12 (اور) جو لوگ بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے بخشش اور اجر عظیم ہے 13 اور تم (لوگ) بات پوشیدہ کہو یا ظاہر۔ وہ دل کے بھیدوں تک سے واقف ہے 14 بھلا جس نے پیدا کیا وہ بےخبر ہے؟ وہ تو پوشیدہ باتوں کا جاننے والا اور (ہر چیز سے) آگاہ ہے

Ruku 2 of 2 · 16 Ayahs

اللہ کی پکڑ سے بے خوفی پر تنبیہ 15–18

هُوَوہ
ٱلَّذِيالَّذِيْاللہ وہ ذات ہے
جَعَلَجس نے بنایا
لَكُمُتمہارے لیے
ٱلۡأَرۡضَالْاَرْضَزمین
ذَلُولٗاذَلُوْلًاتابع۔ فرش
فَٱمۡشُواْفَامْشُوْاپس چلو
فِيفِيْمیں
مَنَاكِبِهَااس کے اطراف
وَكُلُواْوَكُلُوْااور کھاؤ
مِنمِنْمیں سے
رِّزۡقِهِۦۖرِّزْقِهٖؕاس کے رزق
وَإِلَيۡهِوَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
ٱلنُّشُورُالنُّشُوْرُدوبارہ زندہ ہونا

وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو نرم کیا تو اس کی راہوں میں چلو پھرو اور خدا کا (دیا ہو) رزق کھاؤ اور تم کو اسی کے پاس (قبروں سے) نکل کر جانا ہے

ءَأَمِنتُمءَاَمِنْتُمْکیا بےخوف ہوگئے تم
مَّنمَّنْاس سے جو
فِيمیں ہے
ٱلسَّمَآءِالسَّمَا࢜ءِآسمان
أَناَنْکہ
يَخۡسِفَيَّخْسِفَدھنسا دے
بِكُمُتم کو
ٱلۡأَرۡضَالْاَرْضَزمین میں
فَإِذَافَاِذَاتو اچانک
هِيَوہ
تَمُورُتَمُوْرُلرزنے لگے۔ پھٹ جائے

کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے بےخوف ہو کہ تم کو زمین میں دھنسا دے اور وہ اس وقت حرکت کرنے لگے

أَمۡاَمْکیا
أَمِنتُماَمِنْتُمْبےخوف ہوگئے تم کو
مَّنمَّنْاس سے جو
فِيمیں ہے
ٱلسَّمَآءِالسَّمَا࢜ءِآسمان
أَناَنْکہ
يُرۡسِلَيُّرْسِلَوہ بھیجے
عَلَيۡكُمۡعَلَيْكُمْتم پر
حَاصِبٗاۖحَاصِبًاؕپتھروں کی بارش
فَسَتَعۡلَمُونَفَسَتَعْلَمُوْنَپس عنقریب تم جان لو گے
كَيۡفَكَيْفَکیسے تھا
نَذِيرِنَذِيْرِڈراؤ میرا

کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے نڈر ہو کہ تم پر کنکر بھری ہوا چھوڑ دے۔ سو تم عنقریب جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے

وَلَقَدۡوَلَقَدْاور البتہ تحقیق
كَذَّبَجھٹلایا
ٱلَّذِينَالَّذِيْنَان لوگوں نے
مِنمِنْجو
قَبۡلِهِمۡقَبْلِهِمْان سے پہلے تھے
فَكَيۡفَفَكَيْفَتو کس طرح
كَانَتھی
نَكِيرِنَكِيْرِپکڑ میری

اور جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی جھٹلایا تھا سو (دیکھ لو کہ) میرا کیسا عذاب ہوا

15 وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو نرم کیا تو اس کی راہوں میں چلو پھرو اور خدا کا (دیا ہو) رزق کھاؤ اور تم کو اسی کے پاس (قبروں سے) نکل کر جانا ہے 16 کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے بےخوف ہو کہ تم کو زمین میں دھنسا دے اور وہ اس وقت حرکت کرنے لگے 17 کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے نڈر ہو کہ تم پر کنکر بھری ہوا چھوڑ دے۔ سو تم عنقریب جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے 18 اور جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی جھٹلایا تھا سو (دیکھ لو کہ) میرا کیسا عذاب ہوا

مخلوق کو تھامنے والی اللہ کی قدرت 19–24

أَوَلَمۡاَوَلَمْکیا بھلا نہیں
يَرَوۡاْيَرَوْاانہوں نے دیکھا
إِلَىاِلَيطرف
ٱلطَّيۡرِالطَّيْرِپرندوں کی
فَوۡقَهُمۡفَوْقَهُمْان کے اوپر
صَٰٓفَّٰتٖصٰ࢜فّٰتٍصف بستہ
وَيَقۡبِضۡنَۚوَّيَقْبِضْنَۘؕؔاور سمیٹ لیتے ہیں
مَانہیں
يُمۡسِكُهُنَّيُمْسِكُهُنَّتھامتا ان کو
إِلَّااِلَّامگر
ٱلرَّحۡمَٰنُۚالرَّحْمٰنُؕرحمن
إِنَّهُۥاِنَّهٗبیشک وہ
بِكُلِّہر
شَيۡءِۭشَيْءٍۢچیز کو
بَصِيرٌبَصِيْرٌدیکھنے والا ہے

کیا انہوں نے اپنے سروں پر اڑتے ہوئے جانوروں کو نہیں دیکھا جو پروں کو پھیلائے رہتے ہیں اور ان کو سکیڑ بھی لیتے ہیں۔ خدا کے سوا انہیں کوئی تھام نہیں سکتا۔ بےشک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے

أَمَّنۡاَمَّنْیا کون ہے
هَٰذَاهٰذَایہ
ٱلَّذِيالَّذِيْجو
هُوَوہ
جُندٞجُنْدٌلشکر ہو
لَّكُمۡلَّكُمْتمہارا
يَنصُرُكُميَنْصُرُكُمْجو مدد کرے تمہاری
مِّنمِّنْ—
دُونِدُوْنِسوا
ٱلرَّحۡمَٰنِۚالرَّحْمٰنِؕرحمن کے
إِنِاِنِنہیں ہیں
ٱلۡكَٰفِرُونَالْكٰفِرُوْنَکافر
إِلَّااِلَّامگر
فِيفِيْمیں
غُرُورٍغُرُوْرٍدھوکے

بھلا ایسا کون ہے جو تمہاری فوج ہو کر خدا کے سوا تمہاری مدد کرسکے۔ کافر تو دھوکے میں ہیں

أَمَّنۡاَمَّنْیا کون ہے
هَٰذَاهٰذَاوہ
ٱلَّذِيالَّذِيْجو
يَرۡزُقُكُمۡيَرْزُقُكُمْرزق دے گا تم کو
إِنۡاِنْاگر
أَمۡسَكَاَمْسَكَتھام لیا۔ روک لیا اس نے
رِزۡقَهُۥۚرِزْقَهٗۚرزق اپنا
بَلبَلْبلکہ
لَّجُّواْلَّجُّوْاوہ اڑے ہوئے ہیں
فِيفِيْمیں
عُتُوّٖعُتُوٍّسرکشی
وَنُفُورٍوَّنُفُوْرٍبھاگنے میں

بھلا اگر وہ اپنا رزق بند کرلے تو کون ہے جو تم کو رزق دے؟ لیکن یہ سرکشی اور نفرت میں پھنسے ہوئے ہیں

أَفَمَناَفَمَنْکیا پھر جو
يَمۡشِييَّمْشِيْچلتا ہے
مُكِبًّاسرنگوں ہوکر۔ سر جھکا کر
عَلَىٰعَلٰيپر
وَجۡهِهِۦٓوَجْهِهٖٓاپنے چہرے
أَهۡدَىٰٓاَهْدٰٓيزیادہ ہدایت یافتہ ہے
أَمَّناَمَّنْیا جو
يَمۡشِييَّمْشِيْچلتا ہے
سَوِيًّاسیدھا
عَلَىٰعَلٰيپر
صِرَٰطٖصِرَاطٍراستے
مُّسۡتَقِيمٖمُّسْتَقِيْمٍسیدھے

بھلا جو شخص چلتا ہوا منہ کے بل گر پڑتا ہے وہ سیدھے رستے پر ہے یا وہ جو سیدھے رستے پر برابر چل رہا ہو؟

قُلۡقُلْکہہ دیجئے
هُوَوہ ذات ہے
ٱلَّذِيٓالَّذِيْٓجس نے
أَنشَأَكُمۡاَنْشَاَكُمْپیدا کیا تم کو
وَجَعَلَاور بنائے اس نے
لَكُمُتمہارے لیے
ٱلسَّمۡعَالسَّمْعَکان
وَٱلۡأَبۡصَٰرَوَالْاَبْصَارَاور آنکھیں
وَٱلۡأَفۡـِٔدَةَۚوَالْاَفْـِٕدَةَؕاور دل
قَلِيلٗاقَلِيْلًاکتنا تھوڑا
مَّا—
تَشۡكُرُونَتَشْكُرُوْنَتم شکر ادا کرتے ہو

کہو وہ خدا ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا۔ اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے (مگر) تم کم احسان مانتے ہو

قُلۡقُلْکہہ دیجئے
هُوَوہ اللہ وہ ذات ہے
ٱلَّذِيالَّذِيْجس نے
ذَرَأَكُمۡذَرَاَكُمْپھیلایا تم کو
فِيمیں
ٱلۡأَرۡضِالْاَرْضِزمین
وَإِلَيۡهِوَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
تُحۡشَرُونَتُحْشَرُوْنَتم سمیٹے جاؤ گے

کہہ دو کہ وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلایا اور اسی کے روبرو تم جمع کئے جاؤ گے

19 کیا انہوں نے اپنے سروں پر اڑتے ہوئے جانوروں کو نہیں دیکھا جو پروں کو پھیلائے رہتے ہیں اور ان کو سکیڑ بھی لیتے ہیں۔ خدا کے سوا انہیں کوئی تھام نہیں سکتا۔ بےشک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے 20 بھلا ایسا کون ہے جو تمہاری فوج ہو کر خدا کے سوا تمہاری مدد کرسکے۔ کافر تو دھوکے میں ہیں 21 بھلا اگر وہ اپنا رزق بند کرلے تو کون ہے جو تم کو رزق دے؟ لیکن یہ سرکشی اور نفرت میں پھنسے ہوئے ہیں 22 بھلا جو شخص چلتا ہوا منہ کے بل گر پڑتا ہے وہ سیدھے رستے پر ہے یا وہ جو سیدھے رستے پر برابر چل رہا ہو؟ 23 کہو وہ خدا ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا۔ اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے (مگر) تم کم احسان مانتے ہو 24 کہہ دو کہ وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلایا اور اسی کے روبرو تم جمع کئے جاؤ گے

منکرین کا قیامت کے وقت کا مطالبہ 25–27

وَيَقُولُونَوَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
مَتَىٰمَتٰيکب ہے
هَٰذَاهٰذَایہ
ٱلۡوَعۡدُالْوَعْدُوعدہ
إِناِنْاگر ہو
كُنتُمۡكُنْتُمْتم
صَٰدِقِينَصٰدِقِيْنَسچے

اور کافر کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ وعید کب (پورا) ہوگا؟

قُلۡقُلْکہہ دیجئے
إِنَّمَااِنَّمَابیشک
ٱلۡعِلۡمُالْعِلْمُعلم
عِندَعِنْدَپاس ہے
ٱللَّهِاللّٰهِࣕاللہ کے
وَإِنَّمَآوَاِنَّمَا͏ٓاور بیشک
أَنَا۠اَنَامیں
نَذِيرٞنَذِيْرٌڈرانے والا ہوں
مُّبِينٞمُّبِيْنٌکھلم کھلا

کہہ دو اس کا علم خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو کھول کھول کر ڈر سنانے دینے والا ہوں

فَلَمَّاپھر جب
رَأَوۡهُرَاَوْهُوہ دیکھ لیں گے اس کو
زُلۡفَةٗزُلْفَةًنزدیک
سِيٓـَٔتۡسِيْ࢜ـَٔتْبگڑ جائیں گے
وُجُوهُوُجُوْهُچہرے
ٱلَّذِينَالَّذِيْنَان لوگوں کے
كَفَرُواْكَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
وَقِيلَوَقِيْلَاور کہہ دیاجائے گا
هَٰذَاهٰذَایہ ہے
ٱلَّذِيالَّذِيْوہ چیز
كُنتُمكُنْتُمْتھے تم
بِهِۦبِهٖساتھ اس کے
تَدَّعُونَتَدَّعُوْنَتم تقاضا کرتے

سو جب وہ دیکھ لیں گے کہ وہ (وعدہ) قریب آگیا تو کافروں کے منہ برے ہوجائیں گے اور (ان سے) کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جس کے تم خواستگار تھے

25 اور کافر کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ وعید کب (پورا) ہوگا؟ 26 کہہ دو اس کا علم خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو کھول کھول کر ڈر سنانے دینے والا ہوں 27 سو جب وہ دیکھ لیں گے کہ وہ (وعدہ) قریب آگیا تو کافروں کے منہ برے ہوجائیں گے اور (ان سے) کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جس کے تم خواستگار تھے

رحمٰن پر کامل انحصار 28–30

قُلۡقُلْکہہ دیجئے
أَرَءَيۡتُمۡاَرَءَيْتُمْکیا دیکھا تم نے
إِنۡاِنْاگر
أَهۡلَكَنِيَاَهْلَكَنِيَہلاک کردے مجھ کو
ٱللَّهُاللّٰهُاللہ
وَمَنوَمَنْاور اسے جو
مَّعِيَمیرے ساتھ ہے
أَوۡاَوْیا
رَحِمَنَارَحِمَنَاۙوہ رحم کرے ہم پر
فَمَنفَمَنْتو کون
يُجِيرُيُّجِيْرُپناہ دے گا
ٱلۡكَٰفِرِينَالْكٰفِرِيْنَکافروں کو
مِنۡمِنْسے
عَذَابٍعذاب
أَلِيمٖاَلِيْمٍدردناک

کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر مہربانی کرے۔ تو کون ہے کافروں کو دکھ دینے والے عذاب سے پناہ دے؟

قُلۡقُلْکہہ دیجئے
هُوَوہی
ٱلرَّحۡمَٰنُالرَّحْمٰنُرحمن
ءَامَنَّااٰمَنَّاایمان لائے ہم
بِهِۦبِهٖاس پر
وَعَلَيۡهِوَعَلَيْهِاور اسی پر
تَوَكَّلۡنَاۖتَوَكَّلْنَاۚتوکل کیا ہم نے
فَسَتَعۡلَمُونَفَسَتَعْلَمُوْنَپس عنقریب تم جان لوگے
مَنۡمَنْکون ہے
هُوَوہ جو
فِيفِيْمیں ہے
ضَلَٰلٖضَلٰلٍگمراہی
مُّبِينٖمُّبِيْنٍکھلی

کہہ دو کہ وہ جو (خدائے) رحمٰن (ہے) ہم اسی پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسا رکھتے ہیں۔ تم کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ صریح گمراہی میں کون پڑ رہا تھا

قُلۡقُلْکہہ دیجئے
أَرَءَيۡتُمۡاَرَءَيْتُمْکیا دیکھا تم نے
إِنۡاِنْاگر
أَصۡبَحَاَصْبَحَہوجائے
مَآؤُكُمۡمَا࢜و͏ٔ͏ُكُمْپانی تمہارا
غَوۡرٗاغَوْرًاخشک ۔ گہرا
فَمَنفَمَنْتو کون ہے جو
يَأۡتِيكُميَّاْتِيْكُمْلائے تمہارے پاس
بِمَآءٖبِمَا࢜ءٍپانی
مَّعِينِۭمَّعِيْنٍبہتا

کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر تمہارا پانی (جو تم پیتے ہو اور برتے ہو) خشک ہوجائے تو (خدا کے) سوا کون ہے جو تمہارے لئے شیریں پانی کا چشمہ بہا لائے

28 کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر مہربانی کرے۔ تو کون ہے کافروں کو دکھ دینے والے عذاب سے پناہ دے؟ 29 کہہ دو کہ وہ جو (خدائے) رحمٰن (ہے) ہم اسی پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسا رکھتے ہیں۔ تم کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ صریح گمراہی میں کون پڑ رہا تھا 30 کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر تمہارا پانی (جو تم پیتے ہو اور برتے ہو) خشک ہوجائے تو (خدا کے) سوا کون ہے جو تمہارے لئے شیریں پانی کا چشمہ بہا لائے