SaaliheenSign in
← Explore

100. Al-'Adiyat · Grammar

جنگی گھوڑوں کی قسم 1–5

Ayah 1

ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں

Ayah 2

پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں

Ayah 3

پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں

Ayah 4

پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں

Ayah 5

پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں

انسان کی ناشکری اور حرص 6–8

Ayah 6

کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے

Ayah 7

اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے

Ayah 8

وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے

قیامت میں اللہ کا کامل علم 9–11

Ayah 9

کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو( مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے

Ayah 10

اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے

Ayah 11

بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا