SaaliheenSign in
← Explore

82. Al-Infitar · Grammar

قیامت کی نشانیاں 1–5

Ayah 1

جب آسمان پھٹ جائے گا

Ayah 2

اور جب تارے جھڑ پڑیں گے

Ayah 3

اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے

Ayah 4

اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی

Ayah 5

تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا

کریم رب سے انسان کی غفلت 6–9

Ayah 6

اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا

Ayah 7

(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا

Ayah 8

اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا

Ayah 9

مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو

اعمال لکھنے والے فرشتے 10–12

Ayah 10

حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں

Ayah 11

عالی قدر( تمہاری باتوں کے) لکھنے والے

Ayah 12

جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں

نیک اور بدکار 13–16

Ayah 13

بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔

Ayah 14

اور بدکردار دوزخ میں

Ayah 15

(یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے

Ayah 16

اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے