SaaliheenSign in
← Explore

87. Al-A'la · Grammar

خالق و ہادی رب کی تسبیح 1–5

Ayah 1

(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو

Ayah 2

جس نے (انسان کو) بنایا پھر( اس کے اعضاء کو) درست کیا

Ayah 3

اور جس نے( اس کا)اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا

Ayah 4

اور جس نے چارہ اگایا

Ayah 5

پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا

وحی کی حفاظت کا الٰہی وعدہ 6–8

Ayah 6

ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے

Ayah 7

مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی

Ayah 8

ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے

نصیحت سے فائدہ اٹھانے والے 9–13

Ayah 9

سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع( ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو

Ayah 10

جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا

Ayah 11

اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا

Ayah 12

جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا

Ayah 13

پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا

تزکیۂ نفس اور آخرت 14–19

Ayah 14

بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا

Ayah 15

اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا