SaaliheenSign in
← Explore

48. Al-Fath · Grammar

فتح کی افتتاحی بشارت 1–3

Ayah 1

(اے محمدﷺ) ہم نے تم کو فتح دی۔ فتح بھی صریح وصاف

Ayah 2

تاکہ خدا تمہارے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دے اور تم پر اپنی نعمت پوری کردے اور تمہیں سیدھے رستے چلائے

Ayah 3

اور خدا تمہاری زبردست مدد کرے

مومنین کو سکینت کا عطیہ 4–7

Ayah 4

وہی تو ہے جس نے مومنوں کے دلوں پر تسلی نازل فرمائی تاکہ ان کے ایمان کے ساتھ اور ایمان بڑھے۔ اور آسمانوں اور زمین کے لشکر (سب) خدا ہی کے ہیں۔ اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے