SaaliheenSign in
← Explore

69. Al-Haqqah · Grammar

ناگزیر قیامت کا تعارف 1–3

Ayah 1

سچ مچ ہونے والی

Ayah 2

وہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟

Ayah 3

اور تم کو کیا معلوم ہے کہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟

ثمود اور عاد کی ہلاکت 4–8

Ayah 4

کھڑکھڑانے والی (جس) کو ثمود اور عاد (دونوں) نے جھٹلایا

Ayah 5

سو ثمود تو کڑک سے ہلاک کردیئے گئے

Ayah 6

رہے عاد تو ان کا نہایت تیز آندھی سے ستیاناس کردیا گیا

Ayah 7

خدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب) تو لوگوں کو اس میں (اس طرح) ڈھئے (اور مرے) پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے

Ayah 8

بھلا تو ان میں سے کسی کو بھی باقی دیکھتا ہے؟

فرعون اور الٹی ہوئی بستیاں 9–12

Ayah 9

اور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور وہ جو الٹی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے

Ayah 10

انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو خدا نے بھی ان کو بڑا سخت پکڑا

Ayah 11

جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تم (لوگوں )کو کشتی میں سوار کرلیا