SaaliheenSign in
← Explore

77. Al-Mursalat · Grammar

قیامت کے یقینی ہونے پر قسمیں 1–7

Ayah 1

ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں

Ayah 2

پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں

Ayah 3

اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں

Ayah 4

پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں

Ayah 5

پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں

Ayah 6

تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے

Ayah 7

کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی

یوم فیصلہ کی کائناتی علامات 8–15

Ayah 8

جب تاروں کی چمک جاتی رہے

Ayah 9

اور جب آسمان پھٹ جائے

Ayah 10

اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں

Ayah 11

اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں

Ayah 12

بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟

Ayah 13

فیصلے کے دن کے لئے

Ayah 14

اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

Ayah 15

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے

پچھلی قوموں کا انجام 16–19

Ayah 16

کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا

Ayah 17

پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں

Ayah 18

ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں

Ayah 19

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

انسان کی تخلیق میں اللہ کی نشانی 20–24

Ayah 20

کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟