SaaliheenSign in
← Explore

93. Ad-Duhaa · Grammar

نبی کے لیے تسلی 1–5

Ayah 1

آفتاب کی روشنی کی قسم

Ayah 2

اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے

Ayah 3

کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا

Ayah 4

اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے

Ayah 5

اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے

نبی پر اللہ کے سابقہ احسانات 6–8

Ayah 6

بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)

Ayah 7

اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا

Ayah 8

اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا

یتیم اور سائل 9–11

Ayah 9

تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا

Ayah 10

اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا

Ayah 11

اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا